قومی ٹیم پانچویں جونیئر مینز انڈر 19 سافٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد قومی سافٹ بال ٹیم رواں سال تھائی لینڈ میں ہونے والی پانچویں جونیئر مینز انڈر 19 سافٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔ پاکستان سافٹ بال فیڈریشن نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایونٹ میں ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز اگلے ماہ 7 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوں گے۔

حکام کے مطابق ٹرائلز میں سے 30 باصلاحیت کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کریں گے جن میں فائنل ٹیم کا اعلان نومبر میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پانچویں جونیئر مینز انڈر 19 سافٹ بال چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں تھائی لینڈ میں منعقد ہوئی۔