زیارت میں شہید لیویز اہلکاروں کے ورثاءکا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

Protest

Protest

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے مانگی میں شہید کیے گئے 3 لیویز اہلکاروں کے ورثاء کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔

مانگی میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کے لواحقین اور قبائل کا پانچویں روز بھی دھرنا جاری ہے، ان کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک شہدا کی تدفین نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب پشتون قومی جرگہ کے رہنما نواب ایازخان جوگیزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی ہے، دھرنا کمیٹی کے مطابق ملاقات میں ہمارے مطالبات سے متعلق پیش رفت ہوئی ہے،کل دوبارہ اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاس ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو مانگی میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین لیویز اہل کار شہید ہو گئے تھے۔