متحدہ کا چودھری نثار سے ٹیلی فونک رابطہ، تحفظات سے آگاہ کیا

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنماں نے وزیر داخلہ چودھری نثار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کراچی میں آپریشن کے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ بابر غوری اور خالد مقبول صدیقی نے چوہدری نثار سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے بجائے ایم کیو ایم کے رہنماں اور کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

بابر غوری کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی جانب موڑ کر وفاقی حکومت کے اقدامات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چوہدری نثار نے ایم کیو ایم کے رہنماں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپریشن میں کسی بے گناہ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔