انتظامیہ کراچی میں امن وامان بحال کرنے میں ناکام ہو چکی

Mushir Alam

Mushir Alam

کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کراچی میں امن وامان بحال کرنے میں ناکام ہو چکی۔ رینجرز کے اقدامات بہتر ہیں جن سے اچھے نتائج کی توقع ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ذرائع کے نمائندوں میں اعزازی سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جسٹس مشیر عالم کا کہنا تھا کہ شہر میں امن وامان کی بہتری کیلئے انتظامیہ کو کچھ وقت دینا چاہیے۔

عدالتی فیصلوں کا احترام اور انہیں تسلیم کرنا ضروری ہے۔ کراچی میں امن وامان کی بہتری بھی عدالتی فیصلوں پر عمل سے مشروط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اب بھی مکمل طور پر آزاد نہیں۔