حیدر آباد: زیرتعمیر 3 منزلہ عمارت گر گئی، 3 مزدور جاں بحق

Hyderabad

Hyderabad

حیدر آباد (جیوڈیسک) زیر تعمیر تین منزلہ عمارت گر گئی 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ لیاقت کالونی میں زیر تعمیر عمارت پر تیسری منزل پر مرمت کا کام جاری تھا کہ عمارت دھماکے کے ساتھ گر گئی جس کے ملبے تلے 6 مزدور دب گئے۔

تین لاشیں نکال لی گئیں جبکہ باقی افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہے۔ رینجرز کے جوانوں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔