متحدہ کے ممکنہ رہنماں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیے فہرست تیار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

سندھ (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے رہنماں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لیے فہرست تیار کر لی ہے۔ ایم کیو ایم کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حکومت سندھ نے ایم کیو ایم کے رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لئے فہرست تیار کر لی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پولیس کو ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ایم کیو ایم کے ان رہنماں اور کارکنوں کے نام شامل ہیں جن کو سندھ حکومت حراست میں لینا چاہتی ہے۔ فہرست میں قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری کے نام بھی شامل ہیں۔