مالی اثاثوں کی تفصیلات، تحریک انصاف نے مہلت مانگ لی

Eliction

Eliction

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگ لی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کی درخواست پر آج ہی فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ پارٹی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آج ہی متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے 29 اگست کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

کل 230 سیاسی جماعتوں میں سے اب تک 36 سیاسی جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت بعض بڑی سیاسی جماعتوں نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔