کراچی میں چھاپوں کے خلاف متحدہ کا قومی اسمبلی سے واک آوٹ

Dr. Farooq Sattar

Dr. Farooq Sattar

اسلام آباد (جیوڈیسک) کراچی میں چھاپوں کے خلاف متحدہ قومی مومنٹ نے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستارنے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گرفتاریوں کی لسٹ میں مجھ سمیت کئی اراکین کے نام شامل کر دیئے ہیں۔