اقوام متحدہ کی نگرانی میں مردم شماری کرا لی جائے: رابطہ کمیٹی

Coordinating Committee

Coordinating Committee

کراچی (جیوڈیسک) کراچی رحمان ملک کے بیان نے ایم کیو ایم کو بھڑکا دیا۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مہاجروں کی آبادی صرف بیس فیصد قرار دینے والے اقوام متحدہ کی نگرانی میں مردم شماری کرا لیں۔

پانچ سالہ دور اقتدار میں بطور وزیر داخلہ اپنے متنازعہ بیانات کے باعث تنقید کی زد میں رہنے والے رحمان بابا ایک بار پھر بولے لیکن ایسے کہ ماضی کے اپنے ہی اتحادیوں کو پیپلز پارٹی سے مزید دور کر دیا۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے سندھ میں مہاجروں کی آبادی بیس فیصد قرار دینے کے بیان کو متعصبانہ قرار دیا۔

رابطہ کمیٹی کے مطابق رحمان ملک کی سندھ میں آمد اور ان پر پھولوں کی بارش مہاجروں کی مرہون منت ہی رہی ہے۔ سابق وزیر داخلہ کراچی کا دورہ کریں انہیں سندھ میں اپنی شوں شاں کے پیچھے متحرک اکائی نظر آ جائے گی۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیر جانبدارانہ مردم شماری ہو تو حقیقت خود بخود سامنے آ جائے گی۔