اقوام متحدہ میں ہوگو شاویز کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

United Nations

United Nations

وینزویلا (جیوڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے وینزویلا کے مرحوم سابق صدر ہیوگو شاویز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ ہیوگو شاویزکی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اسپیکر نے اپنے خطاب میں ہیوگو شاویز کی غریب اور متوسط طبقے کے لئے کی گئی اصلاحات کا ذکر کیا۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ شاویز نے چودہ برس عوام کے دلوں پر راج کیا۔ شاویز نے ہمیشہ کمزور ریاستوں کا بھرپور ساتھ دیا۔ اجلاس میں شاویز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جنرل اسمبلی کے ارکان نے کہا کہ شاویز نے ملک و قوم کو اپنی زندگی پر فوقیت دی اور بیماری کی حالت میں بھی ریاستی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے غریب ممالک کی عوام نے شاویز کی طرز حکومت کو پسند کیا۔ شاویز نے کبھی سرمایہ دارانہ نظام کے سامنے جھکنا گوارا نہیں کیا۔ ارکان نے کہا کہ شاویز کے دور حکومت میں کسی سپر پاور کو وینزویلا کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہ ہوئی۔