چین کی پارلیمنٹ نے ژی جن پنگ کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا

Yi Jin Ping

Yi Jin Ping

بیجنگ(جیوڈیسک) چین کی پارلیمنٹ نے ژی جن پنگ کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا،بیجنگ میں پارلیمانی اجلاس کے دوران چین کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

جس میں کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ ژی جن پنگ کو بھاری اکثریت سے صدر منتخب کرلیاگیا۔ژی اور نئی چینی پولٹ بیورو کے ارکان گزشتہ برس نومبر سے ہی چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم ترین عہدے سنبھال چکے ہیں۔ اب انہیں اپنے سیاسی عہدے بھی سنبھالنا ہیں۔