نیٹو سپلائی کیخلاف تحریک انصاف کا دھرنا 13 ویں روز بھی جاری

PTI Protest

PTI Protest

پشاور (جیوڈیسک) حیات آباد میں رنگ روڈ پر پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کے کارکنوں نے احتجاجی کیمپ قائم کر رکھا ہے۔

کارکن کنٹینرز کے کاغذات دیکھنے کے بعد انہیں آگے جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔

اب تک متعدد کنٹینرز کو نیٹو سامان کی سپلائی کے شبہ میں واپس کیا جا چکا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رنگ روڈ پر 24 گھنٹے دھرنے کا اعلان کیا گیا۔