نیٹو فورسز کے زیر استعمال اسلحہ کراچی میں فروخت ہونے لگا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں گزشتہ روز پکڑے گئے راکٹ لانچرز نیٹو فورسز کے زیر استعمال رہنے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد امریکی سفارتخانے کی تردید کے باوجود نیٹو کنٹینرز کی گمشدگی کا معاملہ ایک بار پھر گڑبڑ دکھائی دینے لگا ہے کیونکہ کلفٹن میں دکان سے نیٹو کے زیر استعمال رہنے والا مزید اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ انیس ہزار نیٹو کنٹینرز کی گمشدگی کا انکشاف سب سے پہلے ذرائع نے کیا۔

نیٹو کنٹینرز کی گمشدگی کی خبر نے تہلکہ مچا دیا۔ سپریم کورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیا۔ وفاقی محتسب نے بھی اپنی رپورٹ میں خبر کی تصدیق کی۔ کراچی میں گزشتہ روز پکڑے گئے راکٹ لانچرز نیٹو فورسز کے زیر استعمال رہنے کا انکشاف ہوا تھا جبکہ کچھ دن قبل امریکی سفارتخانے نے نیٹو کنٹینرز کی گمشدگی کی تردید کر دی تھی۔

مگر اب پھر کلفٹن میں پولیس نے گزشتہ روز سیل کی گئی دوکان پر دوبارہ چھاپہ مار کر مزید اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق چھاپہ عدالت کے حکم کے بعد مارا گیا ہے۔ چھاپے کے دوران شاٹ گن، بندوقوں کے پارٹس اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ اسلحہ کو جانج پڑتال کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوکان کا مالک فرار ہو گیا ہے۔ دوکان سے اسلحہ برآمد کر کے اسے دوبارہ سیل کر دیا گیا ہے۔