قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے ایک اور بحری جہاز بیڑے میں شامل ہو گیا ہے: ایردوان

 Tayyip Erdoan

Tayyip Erdoan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی میں قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے بحری جہازوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

صدر ایردوان نے انصاف و ترقی پارٹی کے گروپ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ گہرے سمندر میں قدرتی وسائل کی تلاش کےلیے 3 ڈرلنگ اور 2 سیسمک بحری جہاز بحیرہ روم اور بحیرہ اسود میں مصروف ہیں جس میں ایک اور جہاز شامل ہو گیا ہے جو کہ انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے بحری جہازوں کی تعداد دنیا میں صرف پانچ ہے جس میں سے ایک اب ہمارے پاس ہے جس کیا طوالت 238 میٹر اور وسعت 42 میٹر ہے جو کہ 3665 میٹر گہرائی تک کھدائی کر سکتا ہے۔