ملھ پہلوان گل ڈاہری کی طبیعت خرابی پر حنید لاکھانی کا نوٹس

Hunaid Lakhani

Hunaid Lakhani

کراچی : ملھ پہلوان گل ڈاہری کی میڈیا پر خبروں کا سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کیجانب سے نوٹس، حنید لاکھانی کا بیت المال کی ٹیم کو گل ڈاہر ی کے گھر پہنچنے کی ہدایت، گل ڈاہری کے علاج کے لیئے بیت المال سندھ کیجانب سے ان کی مدد کی جائے گی، حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں حنید لاکھانی نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے ہیروز ان حالات کا شکار ہیں سندھ کے بڑے بڑے نام جو کہ صوبہ سندھ کی پہچان ہیں آج علاج معالجے کے لیئے پریشان ہیں ، سندہی ماسک یا اجر ک اوڑھنے سے سندھ کے لوگوں کی جانیں نہیں بچ سکیں گی اور نہ ہی سندھ کارڈ کھیلنے سے سندھ کے معصوم لوگوں کا کوئی فائدہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ گل ڈاہری سندھ کا بہت بڑا نا م ہیں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

پیپلز پارٹی نے اپنی کرپشن بچانے کے لیئے سندھ کارڈ استعمال کرتی ہے کبھی بھٹو خاندان کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں اور کبھی سندھی اجرک کو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر استعمال کرتے ہیں ، پیپلز پارٹی سندھ کے معصوم لوگوں کے جذبات سے کھیلتی ہے اور اپنا مفاد حاصل کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ بارہ سالوں سے صوبہ سندھ میں حکومت میں ہے لیکن سوائے لوٹ مار اور کرپشن کے ا نہوں نے کچھ نہیں کیا، سندھ کی عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے بچے اسکول نہیں جاتے، ہسپتالوں میں دوائیاں اور ڈاکٹرز نہیں ہیں ، سندھ کے نامور لوگ جو پورے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سندھ کی پہچان اور نمائندگی کرتے ہیں حکومت سندھ کی عدم توجہ اور دلچسپی کیوجہ سے اپنے علاج معالجے اور دیگر ضروریات کے لیئے پریشان ہیں ، انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں ملھ پہلوان اور اس جیسے نہ جانے کتنے لوگ ہیں جنہوں نے اپنی اپنی فیلڈ میں پاکستان اور سند ھ کا نام روشن کیا لیکن جب بھی ان کو ضرورت پڑی سندھ حکومت نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔