نواب شاہ : مبینہ پولیس مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک

Nawab Shah

Nawab Shah

نواب شاہ (جیوڈیسک) نواب شاہ کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک اور دو ڈاکووں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ پبجو تھانے کی حدود میں اس وقت ہوا جب گزشتہ شب ڈاکووں کا گروہ دولت پور کے قریب سڑک پر واردت کیلئے موجود تھا۔ ایک کار سوار وں کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کا گھیراو کر لیا۔

مقابلے میں ڈاکو صالح ماچھی اوراس کے دوساتھی ہلاک ہوگئے، جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گیا۔ ایس ایس پی جاوید جسکانی نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکو صالح ماچھی پولیس کو پولیس مقابلوں، اغوا برائے تاوان، قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا، اس کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر تھی۔