نوابشاہ کی سدا واہ نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف، 4 گاوں متاثر

Nawabshah

Nawabshah

نوابشاہ (جیوڈیسک) نوابشاہ کی سدا واہ نہر میں 50 فٹ چوڑے شگاف سے نکلنے والے پانی نے 4 گاوں اپنی لپیٹ میں لے لئے۔ متاثرہ علاقوں میں گوٹھ غلام رسول لاشاری، دادن خان رِند، لطف اللہ ٹالپور اور گاوں عزیز چانڈیو شامل ہیں۔

کئی فٹ پانی داخل ہونے سے گھروں میں رکھا قیمتی سامان تباہ ہوگیا، جبکہ سیکڑوں ایکڑ رقبے پر موجود کپاس اور گنے کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، متاثرہ علاقوں میں درجنوں افراد نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے۔