نواز شریف آج لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لیہ (جیوڈیسک)نواز شریف آج لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔ پنڈال میں 25 ہزار کر سیاں سجا دی گئیں ۔ مقامی ٹکٹ ہولڈرز میں اختلا فا ت کا خاتمہ پارٹی سربراہ کیلئے بڑا چیلنج بن گیا ۔پا کستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں محمد نواز شریف آج لیہ میں جلسہ عام سے خطا ب کرینگے۔

جلسہ گاہ کا انتظام لیہ کے قدیم معروف ویرا اسٹیڈ یم میں کیا گیا ہے جہاں 25 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ پنڈال کو خیر مقدمی بینروں سے سجائے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیہ میں لیگی ٹکٹ ہولڈرز کے مابین شدید اختلافات اور ٹکٹ ہولڈرز کو چھوڑ کر لیگی۔

امیدواروں کی جانب سے آزاد امیدواروں کے ساتھ پینل تشکیل دیے جانے پر اختلافات کا خاتمہ میاں نواز شر یف کیلئے دورہ کے بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیہ میں این اے 181 کے لیگی ٹکٹ ہولڈر صا حبزادہ فیض الحسن سواگ نے سابق صوبائی وزیر زراعت ملک احمد علی اولکھ کو حلقہ پی پی 262 اور سابق ایم پی اے قیصر عبا س مگسی کو حلقہ پی پی 264 سے ٹکٹ دیے جانے پر قیادت سے اختلاف کرتے ہوئے ان کے ہمراہ الیکشن لڑنے سے صا ف انکار کر دیا ہے۔

پی پی 262 میں آزاد امید وار اطہر مقبول چودھری جبکہ پی پی 264 میں عباس بپی سے پینل تشکیل دیتے ہوئے مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ضلع لیہ کے جنرل سیکرٹری بشارت رندھاوا بھی پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے نہ صرف نالاں ہیں بلکہ انہوں نے پی پی 264 سے آزاد حیثیت سے الیکشن مہم جاری رکھی ہو ئی ہے۔

جس کے باعث لیہ میں لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم شدید مشکلات سے دو چار ہے۔ لیگی کارکنان اس امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ میاں نواز شریف اپنے دورہ لیہ کے دوران پارٹی ٹکٹ ہولڈرز میں اختلافات کو خاتمے کو یقینی بنائیں گے۔