نواز، شہباز شریف نااہلی درخواست ، لاہور ہائی کورٹ کا مزید دلائل دینے کا حکم

High Court

High Court

لاہور(جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے محمد نواز شریف ، محمد شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کی نااہلی کے لئے درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار کو مزید دلائل دینے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار شاہد اور کزئی نے موقف اختیار کیا کہ تینوں سیاسی رہنما سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں۔

اس کے باوجود انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔عدالت تینوں افراد کو نا اہل قرار دینے کے احکامات جاری کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اپیلوں کی سماعت کا سلسلہ بند ہو چکا ہے۔ فل بینچ بھی ختم ہو چکا اس پر شاہد اوکزئی استعدا کی کہ اگر فل بینچ ختم ہو گیا ہے تو اس میں ان کا کیا قصور ہے۔

جس پر عدالت نے کہا کہ اگر ان کی درخواست قابل سماعت ہوئی تو نیا فل بینچ بھی بنا دیں گے اورچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے تینوں رہنماوں کی نا اہلی کے لئے دائر درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست گزار کو کہا کہ وہ 11جون کو اسی حوالے سے مزید دلائل دیں۔