نواز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرائیں گے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کواپنی کرسی کی پرواہے، یہ ذہنی مقابلہ ہے، دیکھتے ہیں فتح کس کی ہوتی ہے۔

ہم تمام ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کھڑے ہوں گے، تحریک انصاف کے تمام کارکنان اسلام آباد پہنچیں۔ دھرنے کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام کرپٹ لوگ میرے خلاف اکھٹے ہو گئے ہیں اور نواز شریف نے خوف کے مارے فیصلے کرنے شروع کر دیے ہیں۔

حکومت نے میرے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کامقدمہ درج کرایاہے اب ہم نواز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرائیں گے۔ پاکستانی مجھے 40 سال سے جانتے ہیں، کون مانے گا کہ میں دہشتگرد ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمان اور محموداچکزئی نے کبھی پولیس کے مظالم کیخلاف آواز نہیں اُٹھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے بھی سول نافرمانی کی تحریک چلائی تھی۔