وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کرینگے۔ عصمت انور محسود

کراچی: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ ہم اپنے قائد وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کرکے عوامی زندگی میں خوشحالی لائیں گے ،عوامی طاقت کے ذریعے ملک ،جمہوری نظام اور حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کرنے والوں کے عزائم خاک میں ملادیں گی انہوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ جد جہد کے لئے متحد اور منظم ہوجائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کورنگی شاہ فیصل ٹائون میں اپنی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں ،کارکنان کے اعزاز میں دیئے گئے ایک بڑے عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنماء ملک ریاض اعوان ،حاجی چن زیب ،راجہ عبداللہ ،ملک غلام رسول ،چوہدری صدیق بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رہنماء عصمت انور محسود نے مزید کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی تائید و حمایت سے وجود میں آئی ہے اور انشا اللہ عوام طاقت کے ذریعے جمہوریت کی حفاظت اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنا یا جائے گا اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور ترقی اور دہشت گردی کے خلاف جاری ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Asmat Salman Khan

Asmat Salman Khan