نواز شریف کے علاوہ ایک اور پاکستانی طالبہ کا اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب

Rabia Faridi

Rabia Faridi

فیصل آباد (جیوڈیسک) اقوام متحد کی جنرل اسمبلی کا 69واں اجلاس 22ستمبر سے امریکہ کے شہر نیو یارک میں جاری ہے جہاں پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف سمیت دنیا کے192ممالک کے سربراہاں شریک ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم میاں نواز شریف کے علاوہ پاکستان سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ہونہار طالبہ شعبہ پی بی جی میں فیصل آباد کی تحصیل سمندری سے تعلق رکھنے والی طالبہ رابعہ فریدی نے بھی اقوام متحد کی جنرل اسمبلی کے اجلاس شرکت کی، پروگرام کے مطابق رابعہ فریدی نے جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈلائن پروگرام میں خطاب کیا جس کے بعد اسی روز انہیں یوتھ کریج ایوارڈ 2014ء سے بھی نوازا گیا۔