وزیراعظم کی ناروے کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

نیو یارک (جیوڈیسک) دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کے دفتر میں ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے علاوہ توانائی کے شعبے میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے اپنی ہم منصب کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی سازگار صورتحال کے بارے میں بتایا۔ ارنا سولبرگ نے ناروے کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کی خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں طارق فاطمی، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان اور ایڈیشنل سیکریڑی وزیر اعظم آفس فواد حسن فواد بھی موجود تھے۔