حکومت کا رواں سال کے اختتام تک چار پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

polio

polio

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڈ کی زیر صدارت وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں انسداد پولیو کے حوالے سے بین الصوبائی اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور گلگت بلتستان کے وزرائے صحت اور باقی صوبوں کے سیکریٹری صحت شریک ہوئے۔ اجلاس میں نیشنل پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے قیام کی منظوری دی گئی جبکہ چاروں صوبوں میں بھی پولیو ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے دوران ملک بھر میں چار انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلی ملک گیر انسداد پولیو مہم 29 ستمبر سے شروع کی جائے گی۔ اجلاس میں پولیو ٹیموں میں خواتین کو زیادہ نمائندگی دینے اور علاقائی ورکز شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔