نیلسن منڈیلا کی سالگرہ، اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس کل ہو گا

Nelson Mandela

Nelson Mandela

نیلسن منڈیلا کی پچیانوی سالگرہ پر سابق افریقی صدر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس ہو گا۔ نیلسن منڈیلا کی زندگی اور سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کر نیکیلئے اٹھارہ جولائی کو ہونے والے اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن، ہالی ووڈ اداکار جیسی جیکسن مشہور سماجی کارکن ہیری بیلافونٹ اور منڈیلا کے زندان کے ساتھی اینڈریو ملانگینی بھی شریک ہونگے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ منڈیلا اور ان کے خاندان کے لئے یہ ایک حساس وقت ہے۔ نیلسن منڈیلا ہمت، رحم دلی اور انصاف کے عزم کی ایک مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نسل پرستی اور غریب عوام کے حقوق کے لئے منڈیلا کی جدوجہد رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔