امریکی ادارے نے پاکستان میں سرمایہ کاری 30 کروڑ ڈالر کر دی

American Institute

American Institute

پاکستان اور امریکہ نے ایٹمی توانائی کے پر امن استعمال پر بات چیت کے آگاہ کرنے پر رضا مندی کا اظہارکیا ہے۔ تا ہم اس سلسلے میں کوئی بھی ٹائم فریم ابھی نہیں دیا جا سکتا کہ اس سلسلے میں کوئی معاہدہ طے پا سکے۔

یہ بات وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی سرمایہ کاری کی سربراہ الزبیتھ لٹل فیلڈ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی ۔دونوں ممالک نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھنے پر اتفاق رائے کیا ہے اور امریکہ کی طرف سے بائیو گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے گی تا کہ پاکستان میں توانائی کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے۔ اور انہوں نے کہا کہ امریکی کی مدد سے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری لانے کے لئے بھی کوشش کی جائے گی۔

دونوں ممالک نے باہمی سرمایہ کاری کے معاہدے پر بھی بات چیت جاری رکھنے اور اسے جلد مکمل کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اس وقت پاکستان کو دہشت گردی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ تاہم ملک میں سرمایہ کار لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی سرمایہ کاری نے اپنی سرمایہ کاری کی حد 8کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 30 کروڑ ڈالر کر دی ہے۔