نیلسن منڈیلا کی ہسپتال میں طبیعت مزید بگڑ گئی

Nelson Mandela

Nelson Mandela

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی ہسپتال میں طبیعت مزید بگڑ گئی ہے ،قومی رہنما کی صحتیابی کے لیے ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ چورانوے سالہ نیلسن منڈیلا کو تین روز قبل پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔جنوبی افریقا میں قومی لیڈر کی صحت کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔ادھر سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ان کے انتقال کی خبریں بھی پھیلی ہیں تاہم جنوبی افریقہ کے حکام نے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔