یمن : پولیس کی فائرنگ، 10 مظاہرین ہلاک، متعدد زخمی

Police Firing

Police Firing

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ، 10 مظاہرین ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔ یمن کے دارالحکومت صنعا میں اپنے حقوق کے حق میں مظاہرے کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 مظاہرین ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ صنعا میں نیشنل سکیورٹی بیورو کے باہر سینکڑوں ہوشی قبیلے کے افراد اپنے حقوق کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ این ایس بی ان کے زیر حراست رہنماں کو فوری رہا کرے۔

اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کے علاوہ فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 10 مظاہرین ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔