نیلسن منڈیلا کے پوتے کا مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ

Mandela Mandela

Mandela Mandela


کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) یوم استحصالِ کشمیر پر نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والے معروف جنوبی افریقی صدر نیلسن منڈیلا کے پوتے مینڈلا منڈیلا نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے پیغام میں نیلسن منڈیلا کے پوتے مینڈلا منڈیلا کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد ہماری جدوجہد ہے،بھارت انسانیت کےخلاف جرائم کے نتائج کا سامنا کرنےکے لیے تیار رہے۔

مینڈلا منڈیلا کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کےعوام کشمیریوں کو امن اور سلامتی کا پیغام دیتے ہیں، دنیا کی تمام امن پسند اقوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہیں،ہم حق خود ارادیت اور حصول انصاف کی جدوجہد میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہائیوں سےجاری کشمیری عوام کی جدوجہد کی کامیابی تک حمایت جاری رکھیں گے،کشمیریوں کو عالمی قوانین کےمطابق ان کا حق خودارادیت دیا جائے۔