ہالینڈ کا پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ

Pakistan-Holland

Pakistan-Holland

ہالینڈ (جیوڈیسک)ہالینڈ نے پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اس وقت ہالینڈ کو ٹیکسٹائل کی مصنوعات فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے. جبکہ ہالینڈ پاکستان میں مشینری اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

ہالینڈ کے سفارت خانے کے اقتصادی امور کے ڈائریکٹر رابرٹ ڈریسن کہتے ہیں کہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈچ کمپنیز پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہیں۔ سانڈ بائٹس (روبرٹ ڈریسن ، سربراہ اقتصادی امور ، نیدرلینڈز) پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تجارتی امورکے ماہر عمر علی کا کہنا ہے۔

ہالینڈ کی کاروباری کمپنیز کے لئے پاکستان ایک پر کشش مارکیٹ بن چکا ہے۔ سانڈ بائٹ (عمر علی ، ماہر اقتصادی امور، نیدر لینڈز) پاکستان میں قائم ہالینڈ کے سفارت خانے نے ڈچ کمپنیز کو پاکستان میں مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کرنے کے لئے روڈ میپ فراہم کر دیا ہے. اور امید کی جارہی ہے کہ آئندہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں مزید اضافہ ہوگا۔