مرغی کے گوشت کی طلب بڑھنے کے بعد گوشت کی قیمت میں اضافہ

Poultry Meat

Poultry Meat

کراچی(جیوڈیسک)کراچی اندرون سندھ میں انتخابات سے متعلق سرگرمیاں بڑھنے سے مرغی کی طلب بڑھنے لگی، سندھ بھر میں مرغی کا گوشت 14 روپے اضافے کے بعد 222 روپے کلو ہوگیا ترجمان پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن معروف صدیقی نے ذرائع کو بتایا کہ جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں۔

اسی طرح انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں اضافے سے مرغی کی طلب بڑھی ہے۔ آج سندھ بھر میں زندھ مرغی کی قیمت 8 روپے اضافے سے 138 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 14 روپے اضافے کے بعد 222 روپے کلو ہوگیا ہے۔ معروف صدیقی نے مزید بتایا کہ انڈے کی قیمت میں بغیر کسی تبدیلی کے 73 روپے فی درجن کی سطح پر موجود ہے۔