کوویڈ 19 کا نیا خطرہ، سعودی عرب میں‌ایک ہفتے کے لیے آمد ورفت بند

 Saudi Arabia Arrival Closed

Saudi Arabia Arrival Closed

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ مُملکت نے مسافروں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کو عارضی طور پر ایک ہفتے کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق فضائی سروس میں عارضی پابندی میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت صحت نے متعدد ممالک میں کرونا وائرس (کوویڈ 19) کی نئی شکل کے پھیلاؤ کے بارے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے۔ جب تک اس وائرس کی نوعیت کے بارے میں طبی معلومات واضح نہیں ہو جاتیں، شہریوں کی صحت عامہ کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات تحت درج ذیل اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مسافروں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کو ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے تاہم ہنگامی نوعیت کی پروازیں جاری رہیں‌ گی۔ عارضی فضائی پابندی کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ سعودی عرب موجود تمام غیرملکی جہازوں کو پرواز کی اجازت ہے۔

زمینی اور سمندری بندرگاہوں کے ذریعے حکومت نے سمندری اور بری گذرگاہوں کو بھی ایک ہفتے کے لیے سیل کر دیا ہے اور اس میں مزید توسیع کی جا سکتی ہے۔

اگر کوئی شخص یورپ یا کسی بھی دوسرے متاثرہ ملک سے مملکت میں آیا ہے تو اسے کم سے کم دو ہفتوں کے لیے اپنی قیام گاہ پر تنہائی میں رہنا ہو گا۔

اس دوران ہر پانچ دن بعد اسے اپنا طبی معائنہ کرانا ہو گا۔

اگر کوئی شخص وبا سے متاثرہ ملک سےگذشتہ 3ماہ کے دوران سعودی عرب پہنچا ہے تو اسے اپنا کویڈ 19 کا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔