نیا مالی سال، چاولوں کی ایکسپورٹ میں 7 فیصد اضافہ

Rice

Rice

لاہور (جیوڈیسک) نئے مالی سال میں چاولوں کی برآمدات بڑھ گئی۔ جولائی سے اگست تک سات فیصد اضافہ ہوا۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق بیس کروڑ ڈالر مالیت کا چاول دیگر ممالک کو بھجوایا گیا جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں ساڑھے اٹھارہ کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود تھی۔

جولائی سے اگست تک تین لاکھ سترہ ہزار ٹن چاول برآمد کیا گیا۔ نئے مالی سال میں بیاسی ہزار ٹن باسمتی چاول جبکہ دو لاکھ چونتیس ہزار ٹن نان باسمتی چاول دیگر ممالک کو بھیجے گئے۔