پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ہے: اسٹینڈرڈ اینڈ پورز ریٹنگ ایجنسی

Standard & Poor

Standard & Poor

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایس اینڈ پی کے مطابق حکومت کی معاشی اصلاحات سے ملک کے قرضے کم ہو جائینگے۔ اقتصادی اصلاحات کے نتائج بہترہونے پر پاکستان کی ریٹنگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اسٹینڈرڈ اینڈ پورز ریٹنگ ایجنسی کی نئی رپورٹ کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے باوجود پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ہے۔

روپے کو مستحکم رکھنے کی کوشش زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا باعث بنی۔ اسٹیٹ بنک نے کئی بار زرمبادلہ اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کے حوالے سے پیشرفت ہو رہی ہے۔ دو ہزار چودہ میں افغانستان سے فوج کے انخلا کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آئیگی۔