سندھ بھر میں دو دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر دیئے گئے

 Sindh CNG

Sindh CNG

کراچی (جیوڈیسک) سی این جی ایسوسی ایشن کا سندھ میں جمعرات کو ہڑتال کا اعلان سندھ بھر میں دو دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر دیے گئے جبکہ سی این جی ایسوسی ایشن نے سندھ بھر میں جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ اسطرح سندھ کے عوام رواں ہفتے اب لگاتار 5 روز تک سی این جی سے محروم ہو جائیں گے۔

گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت رواں ہفتے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزدو دو دن کے دورانیئے سے مجموعی طور پر 4 روز کے لیے بند ہونے تھے۔ شیڈول کے مطابق آج صبح 8 بجے بند ہونے والے اسٹیشنز کی سرکاری بندش جمعرات کو ختم ہو جاتی لیکن اس روز سی این جی اسٹیشنز مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر سمیر گلزار کا کہنا کہ پمپس کی 4 روز گیس کی سرکاری بندش اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز نے بھی اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ جمعے اور ہفتے کو پھر 48 گھنٹے کے لیے سی این جی کی سرکاری بندش شروع ہو جائے گی اور اس طرح مجموعی طور پر 5 روز عوام کو سی این جی کا ناغہ برادشت کرنا پڑیگا۔