نئے گورنرخیبرپختونخواہ آج حلف آٹھائیں گے

Governol keybr pktun kuah

Governol keybr pktun kuah

صدرآصف علی زرداری نے انجینئر شوکت اللہ کو خیبرپختون خوا کا نیا گورنر مقرر کردیا ہے۔ وہ آج کسی وقت اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ایڈوائس پر مسعود کوثر کی جگہ انجینئر شوکت اللہ کو خیبرپختون خواکا نیا گورنر مقرر کیا ہے۔ وہ آج شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کے گورنر مسعود کوثر علیل ہیں اور خرابی صحت کی بنا پر ان کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انجینئر شوکت اللہ نے گذشتہ روز وزیراعظم کے ہمراہ صدر زرداری سے ملاقات کی تھی۔