نیو کراچی میں دومنٹ چورنگی کے قریب فلیٹ میں ڈکیتی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) نیو کراچی میں دومنٹ چورنگی کے قریب فلیٹ میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کا سونا، پرائز بونڈ اور نقدی لوٹ کر لے گئے۔

ذرائع کے مطابق خاتون سمیت 3 ملزمان نے بیرون ملک سے آنے والے خاندان کو لوٹ لیا۔ خاتون ملزمہ کے ہاتھ میں دستی بم جبکہ دیگر 2 ملزمان کے پاس ٹی ٹی پستول تھے۔ ملزمان فلیٹ سے زیوارات، پرائزبونڈ، نقدی سمیت قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔