نیا پاکستان جلد بن جائے تا کہ شادی کرلوں، عمران خان

Imran

Imran

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیا پاکستان بنانے کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں نیاپاکستان جلدبن جائے۔

تاکہ شادی کرلوں، اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس والے اندر سے تحریک انصاف کے ہیں، وہ ہم پہ تشدد نہیں کر سکتے۔

عمران خان نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیا پاکستان اس لئے بھی چاہتے ہیں کہ ان کو نیا پاکستان بننے کے بعد شادی کرنی ہے۔