نئی پاکستانی حکومت سے خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں، کیری

John Kerry

John Kerry

امریکی(جیو ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ نے نواز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ امریکا پاکستان سے دہشت گردی سمیت تمام معاملات پر مکمل تعاون کرنے اور نئی حکومت سے خوشگوار اور مثبت تعلقات کا خواہاں ہے۔. گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستان میں عام انتخابات دو ہزار تیرہ میں واضح کامیابی حاصل کرنے پر مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے مبارک باد دی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف نے امریکا سے بہتر تعلقات کا عزم ظاہر کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ جان کیری نے نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مل کر کام کرنے کے لیے پرامید ہیں۔