وینزویلا : مصنوعی غذائی قلت کے باعث شہریوں کو مشکلات

Venezuela

Venezuela

وینزویل(جیوڈیسک) وینزویلا میں مصنوعی خوراک کی قلت کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں. وینزویلا میں لائیو اسٹاک کی قلت کے باعث شہریوں میں شدیدغصہ پایا جاتا ہے اور حزب اختلاف کا دعوی ہے کہ صدر نکولس میدورو کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے تحت ملک میں لائیو اسٹاک کی کمی واقع ہوئی ہے۔

وینزویلا کی صف اول کی سب سے بڑی فوڈ کمپنی نے صدر میدورو کے الزامات کو مسترد کیا ہے کہ کمپنی نے کسی قسم کا کوئی کھانے کا سامان مارکیٹ سے غائب نہیں کیا۔ جس کی وجہ خوراک کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی۔

جبکہ صدر میدورو کا کہنا ہے کہ فوڈ بنانے والی کمپنی نے منافہ خوری کی وجہ سے بہت بڑی تعداد میں لائیو اسٹاک کو ذخیرہ اندوزی کی جس کی وجہ سے مصنوعی غذائی قلت وجود میں آئی۔ حکومت نے خوراک کی اشیا کو ذخیرہ اندوزی سے بچانے کے لئے ملک میں ہر جگہ رعائتی نرخوں پر خوردونوش کے اسٹال لگا دیئے ہیں۔