نئی سنسنی خیز اور تھرل فلم” لوکی” کا پہلا ٹریلر جاری

Locke

Locke

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کے معروف اداکار و پروڈیوسر ٹام ہارڈی کی نئی ڈرامہ تھرل فلم لوکی’Locke’ کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ ہدایتکار اسٹیون نائٹ کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں ٹام ہارڈی کے علاوہ اینڈریو اسکاٹ، اولیویا کولمین، ٹام ہولینڈ، روتھ وِلسن اوربین ڈینئیل اپنی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آئیں گے۔

سنسنی سے بھر پور اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو برمنگھم سے اپنی جاب کو خیر باد کہہ کر لندن جاتے ہوئے ڈرائیونگ کے دوران اپنے تمام مسائل کا ذکر اپنے باپ سے کرتا ہے جبکہ حقیقت میں اسکا باپ مرچکا ہوتا ہے۔ گائے ہیلی اور پال ویبسٹر کی مشترکہ پرو ڈکشن میں بننے والی ڈرامہ، سنسنی اور تھرل کا تڑکا لِئے یہ فلم رواں سال 25 اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔