نیویارک: 3 پاکستانی شہری قتل، خاتون لاپتہ

Pakistanis killed

Pakistanis killed

امریکا (جیوڈیسک) امریکا کے شہر نیویارک میں ایک پاکستانی اور اس کے دو بیٹوں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے جبکہ خاتون خانہ لاپتہ ہیں۔

تینوں لاشیں سپرمارکیٹ کے باہرپارکنگ میں کھڑی کارسے ملیں۔ پولیس کا کہنا ہے لاشیں انچاس سالہ عباس لودھی اور ان کے بیٹوں زین اور مجتبٰی کی ہیں۔

انکی عمریں نو اور تیرہ سال ہیں اور وہ چوتھی اور آٹھویں جماعت میں پڑھتے ہیں۔ پولیس کو گاڑی سے ایک پستول بھی ملا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسی سے انہیں قتل کیا گیا ہے۔

عباس ایک لائسنس یافتہ فارماسسٹ ہیں اور قریبی علاقے ہائیڈ پارک میں میڈیکل سٹور کے مالک ہیں۔ عباس کی اہلیہ تینتالیس سالہ ثروت لاپتہ ہیں۔