نیوزی لینڈ اور چین میں زلزلہ،47 افراد ہلاک ،296 سے زائد زخمی

New Zealand

New Zealand

چین (جیوڈیسک) چین میں چھ اعشاریہ چھ شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی۔ نیوزی لینڈ اور چین میں زلزلہ سے سینتالیس افراد ہلاک اور دو سو سے رائد زخمی ہوگئے۔ نیوزی لینڈ اور چین میں زلزلوں سے زمین لرز اٹھی۔ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق نیوزی لینڈ میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ اور چین کے شمال مغربی صوبے گین سو میں آنے والے زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق81 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ زلزلوں سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو اہل کار متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔ بعض علاقوں میں امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ہیں۔