ایریزونا : سیلاب سے تباہی، پھنسے افراد کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

Arizona Flood

Arizona Flood

ایریزونا (جیوڈیسک) امریکی ریاست ایریزونا میں سیلاب نے تباہی مچا دی،ریسکیو کارکنوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیلاب میں پھنسے کئی افراد کو بچا لیا۔ ایریزونا میں گزشتہ کئی دنوں سے ہونے والی بارش کے باعث سیلاب آ گیا، فینکس کے قریب اپاچی جنکشن کے مقام پر ایک گاڑی پانی میں بہہ کر دریا کے کنارے درختوں میں جا پھنسی۔

کار سواروں نے درختوں پر پناہ لی اور ایمرجنسی سروس کو فون پر پیغام بھیجا۔امدادی کارکنوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں بچایا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔موسلا دھار بارشوں کے بعد دریا میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ حکام نے سیلاب کے پیش نظر علاقیمیں حفاظتی اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔