دنیا بھر میں نئے سال کا شاندار استقبال

 New Year

New Year

دنیا بھر میں دو ہزار چودہ کا شاندار استقبال جاری ہے۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں آتشبازی کے شاندار مظاہرے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

دنیا بھر میں نئے سال کا شاندار استقبال جاری ہے۔ دنیا میں سب سے پہلے نئے دن کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوتا ہے۔ آک لینڈ میں سکائی ٹاور آتش بازی سے جگمگا اٹھا۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی بارہ بجتے ہی آسمان رنگ ونور کی بارش ہونے لگی۔

انٹارکٹیکا میں روسی بحری جہاز میں پھنسے افراد نے خود ترتیب دیا ہوا گانا گا کر نئے سال کا استقبال کیا۔

دنیا بھر میں نئے سال کا پرجوش استقبال کیا جا رہا ہے۔ سب سے آخر میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے نیویارک میں دو ہزار چودہ کا استقبال کیا جائے گا۔