نیوزی لینڈ فوج کا آخری دستہ وطن واپس پہنچ گیا

New Zealand Army

New Zealand Army

ویلنگٹن(جیوڈیسک)نیوزی لینڈ کی فوج کا آخری دستہ افغانستان سے انخلا کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے 60 فوجیوں پر مشتمل دستہ افغانستان سے کریسٹ چرم ایئرپورٹ پر پہنچا تو وزیر دفاع جوناتھن سمیت متعدد دیگر افراد نے فوجی دستے کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ انہیں فوجیوں کی افغانستان میں خدمات پر فخر ہے۔