نائیجیریا،ہتھیار پھینکنے والے عسکریت پسندوں کے لیے معافی کا اعلان

Nigeria

Nigeria

ابوجا(جیوڈیسک) نائیجیریا کی حکومت نے پیشکش کی ہے کہ جو شورش پسند ہتھیار پھینک دیں گے۔انہیں معافی دے دی جائے گی۔غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق اس افریقی ملک کی حکومت بوکوحرام کے عسکریت پسندوں کے خلاف گزشتہ پانچ روز سے فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

عسکریت پسندوں کے خلاف اب تک کی اس شدید ترین کارروائی کے دوران اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مسلمان عسکریت پسندوں نے مرکزی حکومت کے خلاف مسلح بغاوت 2009 میں شروع کی تھی۔ بوکو حرام اس افریقی ملک کے شمالی حصوں میں اسلامی ریاست کا قیام چاہتی ہے۔