نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل مچھر مکھی مار دوائی کا سپرے کرنیکا فوری بندوبست کرے

پیرمحل ( این این اے) نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل مچھر مکھی مار دوائی کا سپرے کرنیکا فوری بندوبست کرے عوامی حلقوں کامطالبہ تفصیل کے مطابق ملیریا کے مرض کے پھیلائو کے پیش نظر تحصیل پیرمحل اور نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل کو ادویات اور سپرے مشینیں فراہم کردی مگر علاقہ میں سپرے نہ ہوسکا کتڑی مکھی اور مچھر کے باعث پیدل موٹرسائیکل سواروں کے لیے سخت مشکلا ت آرہی ہے۔

آنکھوں اور منہ میں کتڑی جانے سے موذی امراض جنم لے رہے ہیں سماجی فلاحی حلقوں نے نان تحصیل ہیڈکوآرٹر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پورے علاقہ میں سپرے کروائیںتا کہ لوگ موذی امراض سے بچ سکیں مساجد کے علاوہ آب نکاسی کے نالوں اور جہاں پر پانی کھڑا ہے وہاں پر بھی مچھر مار ادویات کا سپرے کیا جائے تاکہ شہری کتڑی مکھی اور مچھر کے باعث موذی امراض سے بچ سکیں۔