سیاسی پنڈتوں کی خواہشات دم توڑچکی ہیں

پیرمحل ( این این اے )سیاسی پنڈتوں کی خواہشات دم توڑچکی ہیں ، پانچ سال حلقہ کے عوام کے ووٹوں سے اقتدار حاصل کر کے انہیں پسماندگیوں کا شکارکرنے والے شکاری جھوٹے وعدوں پرسیاست نہ کریںآج حکمران تو ہیں لیکن قوم کے سامنے قیادت موجود نہیں نادان اوربدعنوان حکمران عوام کونہیں اپنے آپ کوبیوقوف بنارہے ہیں۔وہ دھونس دھاندلی کے بل پرمینڈیٹ ہائی جیک کرنے کاخیال دل سے نکال دیںنام نہادجمہوری حکمرانوں کارویہ اورروش شرمناک اورقابل مذمت ہے۔

65 سال تک قومی وسائل سے صرف امراء کا طبقہ مستفید ہوتا رہا ہے اس لئے عام اور غریب آدمی کی حالت سنور نہ سکی ان خیالات کا اظہار رانا شفیق خان امیدواربرائے پنجاب اسمبلی پی پی 89 نے چک نمبر741گ ب میں کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ظالم جاگیرداروں،وڈیروں،سرمایہ داروں نے پی پی89 اور حلقہ این اے 94کو پسماندگیوں کا شکار کردیا حلقہ کو ایک محب وطن پڑھی لکھی قیادت کی ضرورت ہے۔

جو پسماندگیوں کا شکار حلقہ کو نجا ت دلائے تبدیلی اور انقلاب کا ایک ہی راستہ ہے عوام سانپوں کو دودھ پلا کر انہیں اژدھا نہ بنائیں بلکہ اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں محرومیوں کا شکار کرنے والے ابن الوقت حکمرانوں کا محاسبہ کریں انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج وطن عزیزمیں بائیس بائیس گھنٹے بجلی کی لودشیڈنگ ہورہی ہے ناہل حکمرانوں نے گزشتہ پانچ برسوں میںسوائے اپنی عیاشی اور شاہانہ اندازحکمرانی کے کوئی کام نہیں کیا۔

جس کی وجہ سے آج حالت یہ ہے کہ ملک میں ساراسار دن بجلی غائب رہتی ہے ملیں فیکٹریاں بند ہورہی ہیں مزدور بے روزگار ہوگئے ان حکمرانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئیپی پی89 اور حلقہ این اے 94کے ظالم جاگیرداروں،وڈیروں ،سرمایہ داروں نے نسل درنسل حلقہ کے عوا م کے ووٹ حاصل کرکے اقتدار حاصل کیا مگر ان کے لیے تعلیم صحت بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں پسماندگیوں کا شکار رکھا 65سال اقتدار میں رہتے ہوئے عوام کی قسمت نہیں بدل سکے وہ آئندہ کیا خدمت کریں گے اب حلقہ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمہ کا وقت گذرچکا حلقہ کے عوام جلد ہی تبدیلی محسوس کریں گے۔