غیر رجسٹرڈ پیٹرول پمپس پر 2 فیصد اضافی جنرل سیلز ٹیکس ختم

Petrol Pumps

Petrol Pumps

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے غیر رجسٹرڈ پیٹرول پمپس پر 2 فیصد اضافی جنرل سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ پیٹرول پمپس پر الگ الگ قیمتوں کا نوٹس لے لیا۔

انھوں نے غیر رجسٹرڈ پیٹرول پمپوں پر جنرل سیلز ٹیکس 19 کی بجائے 17 فیصد وصول کرنے کا حکم دیا ہے، اب پیٹرولیم مصنوعات کے غیر رجسٹرڈ پمپس پر 2 فیصد اضافی جنرل سیلز ٹیکس عائد نہیں ہو گا اور یہ پمپس فی لیٹر پونے 3 سے 3 روپے تک مہنگا پیٹرول فروخت نہیں کر سکیں گے۔